- الإعلانات -

بھارتی فورسز کی آبادیوں پر گولہ باری، 7 شہری شہید

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے سویلین آبادی پرشدید فائرنگ وگولہ باری کی اور وادی نیلم کےقریب شہریوں کی بس کوبھی نشانہ بناڈالا، جس سے 7 شہری شہید اور سات زخمی ہوگئے ،شہدا اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی۔

بھارتی فوج نے شاہ کوٹ، جورا، بٹل، کیریلہ، باغ، تتہ پانی اور باگسر سیکٹرز میں جارحیت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کےمطابق بھارتی فوج نے شہریوں کی بس کو ڈھنڈیال کے نزدیک نشانہ بنایاا وربعد میں شہداء اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر بھی فائرنگ کی، پاک فوج کی طرف سے بھارت کی اشتعال انگیزی کامنہ توڑ جواب بھارتی چوکیوں کونشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی کئی چوکیاں تباہ، بھاری جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔ بھارت حالیہ چند ماہ کےدوران 230 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرچکا ہے، ورکنگ باؤنڈری پر38 بار جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 41شہری شہید اور 127 زخمی ہو چکے ہیں۔