- الإعلانات -

وزیر اعظم میاں نواز شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا بطور نئے آرمی چیف تقرر کردیا

اسلام آباد : وزیراعظم نے  لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر نیا آرمی چیف مقرر کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا ہے ، وہ 29 نومبر کو اپنے عمدے کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

وزیراعظم کی بھیجی گئی سمری پر صدر مملکت ممنون حسین نے دستخط کرکے ان فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

جنرل قمرجاوید باجوہ نے پی ایم اے 62واں لانگ کورس پاس کرنے کے بعد انفنٹری کی بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، وہ اس وقت جی ایچ کیو میں انسپکٹرجنرل ٹریننگ اینڈ ایویلوایشن کی ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ روالپنڈی کور کمانڈ کرچکے ہیں۔ یہی کور لائن اف کنٹرول کے دفاع کی ذمہ دار ہے۔ اس طرح سے وہ لائن اف کنٹرول کی صورت حال کو بہتر انداز میں سمجھتے ہیں۔

بطور میجر جنرل جنرل باجوہ ناردرن ایریاز کی فورس بھی کمانڈ کرچکے ہیں اور لائین اف کنٹکٹ یعنی سیاچن کی نزاکت سے بھی بخوبی آگاہ ہیں۔

جنرل باجوہ اقوام متحدہ کے کانگوامن مشن میں بھی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں ، جنرل باجوہ انفنٹری سکول کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہ چکے ہیں وہ دہشت گردی کو پاکستان کیلئے بھارت سے بھی بڑا خطرہ سمجھتے ہیں  ، کمانڈ کی تبدیلی کی تقریب 29 نومبر کو جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوگی۔