- الإعلانات -

خوشحال ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔

پشاور:  جیکب آباد میں کراچی سے پشاور جانے والی خوشحال ایکسپریس کو دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ حساس اداروں نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے پانچ کلو بارود برآمد کرلیا۔جیکب آباد کی قریبی تحصیل میں دو دہشتگرد خوشحال ایکسپریس کی آمد سے پہلے ریلوے ٹریک پر بم نصب کررہے تھے۔حساس اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم لال محمد نندوانی عرف لالو کو گرفتار کرلیا۔ جبکہ دوسرا  ملزم فرار ہوگیا۔کارروائی کے دوران پانچ کلو گرام بارود بھی برآمد کرلیا گیا . جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش بھی جاری ہے.