- الإعلانات -

کوئٹہ :فوم کی دکان میں آتشزدگی، لاکھوں کا سامان جل گیا

کوئٹہ کے زرغون روڈ پر واقع فوم کی دکان میں لگی آگ پر ایک گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پالیا گیا،دکان میں رکھا ہوا لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فائربریگیڈ کے مطابق زرغون روڈ پر فوم کی ایک دکان میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی،اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی تین گاڑیاں موقع پرپہنچ گئیں اور دکان میں لگی آگ پرقابو پانے کی کوششیں شروع کیں ۔

ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا تاہم اس دوران دکان میں رکھا سامان جل کر راکھ ہوگیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔