- الإعلانات -

این اے 258 میں ضمنی انتحاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

کراچی :حلقہ این اے 258 میں پولنگ کا عمل جاری ہے،تاہم ضابطہ اخلاق کی کھلے عام خلاف ورزی بھی دیکھنے میں آرہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 258 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ صبح آٹھ بجے سے  شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی،چودہ امیدوار نشست پر کامیابی کے لئے قسمت آزمارہے ہیں، ملیر قائد آباد لانڈھی اور دیگر حساس پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ بھی کم دیکھا جارہا ہے۔

انتخاب کی مانٹرنگ کے انتظامات کچھ دیر کا دکھاوا ہی ثابت ہوئے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کھلے عام جاری ہے، ووٹرز پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون استعمال کرنے لگے اور سیلفیز بنوارہے ہیں، انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، ضابطہ اخلاق کے تحت پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون کے استعمال پر پابندی ہے، تاہم یہ پابندی صرف کاغزوں میں دکھائی دے رہی ہے۔

قومی اسمبلی کی نشست پر شیر والے تیر کے نشان کے ساتھ ایک بار پھر میدان میں ہیں،عبدالحکیم بلوچ اپنی ہی چھوڑی ہوئی سیٹ ایک بار پھر پانے کے لئے عوام کی حمایت کے خواہاں ہیں، ایم کیوایم پی ٹی آئی، نے انتخاب کا بائی کاٹ کیا ہوا ہے۔

حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد چار لاکھ آٹھ ہزار ایک سو تریسٹھ ہے، جن میں مرد ووٹرز دو لاکھ اکتالیس ہزار 7 سو 92 جبکہ خواتین ایک لاکھ 66 ہزار 821 ہیں۔ انتخاب کےلئے کل 17 امیدواروں نے کاغزاتِ نامزدگی جمع کرائے ، جس میں پی ٹی آئی، ایم کیوایم اور ایک آزاد امیدوار نے انتخاب کا بائی کاٹ کردیا ہے، جبکہ جمیعتِ علمائے اسلام کے رکن پیپلز پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔ ن لیگ کی جانب سے انتخاب کے لئے کوئی امیدوار میدان میں نہیں اتارا گیا۔

این اے دو سو اٹھاون کی نشست ، پر عام انتخابات 2013 میں مسلم لیگ ن کے رکن عبدالحکیم بلوچ کامیاب ہوئے تھے، جو پارٹی پالیسیوں سے اختلافات کے بعد پیپلز پارٹی میں شامل ہوئے اور نشست سے استعفیٰ دیا، اب وہی رہنما شیر کا نشان چھوڑ کر تیر کے نشان کے ساتھ ایک بار پھر حلقے میں کامیابی کےلئے میدان میں آئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب کی تاریخ 22 نومبر مقرر کی گئی تھی تاہم آئیڈیاز 2016 کے انعقاد کے باعث انتخاب کی تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی، الیکشن کمیشن کی جانب سے ضمنی انتخاب میں تمام پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دے کر پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر رینجرز کے جوانوں کو تعینات کیا ہے، پیپلز پارٹی کے امیدوار عبدالحکیم بلوچ کو اب صرف آزاد امیدواروں سے پنجہ آزمائی کرنی ہے،