- الإعلانات -

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پارٹی کے لیے فنڈز کی اپیل کردی

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے پارٹی کے لیے فنڈز کی اپیل کردی ہے جبکہ انہوں نے ایک بار پھرالزام عائد کیا کہ ایم کیو ایم پاکستان اور لندن والے ڈراما کررہے ہیں۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفیٰ کمال نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی وسیع ہورہی ہے، جس کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ وہ کسی سے چندہ نہیں لیں گے، مخیرحضرات بینک اکاؤنٹس میں فنڈز جمع کرائیں ۔

سربراہ پاک سر زمین پارٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ22 اگست کی رات کو فاروق ستار کو پکڑا اور کچھ یقین دہانیوں کے بعد چھوڑدیا گیا۔