- الإعلانات -

جنرل راحیل شریف ، جنرل قمر باجوہ کی یادگار شہدا پر حاضری ، شہدا کو سلامی

جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو گارڈز نے سلامی دی ، تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام نے بھی شرکت کی
راولپنڈی جنرل راحیل شریف اور جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں یادگار شہداء پر سلامی دی اور فاتحہ خوانی کی ۔ سبکدوش ہونےوالے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے سلامی دی ، جنرل راحیل شریف جی ایچ کیو میں یادگار شہدا پہنچے ، اعزازی گارڈ کے دستے نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو سلامی دی ۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ۔ فوجی بگلرز ماتمی دھن فضا میں بکھیرتے رہے ۔ نامزد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شہدا کو سلامی دی ۔ تقریب میں اعلی عسکری حکام نے بھی شرکت کی