- الإعلانات -

امن کی کنجی شہر کی ترقی ہے،اختیارات محدود ہیں، وسیم اختر

کراچی کے میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ امن کی کنجی شہرکی ترقی میں ہے، وسائل اور اختیارات کے بغیر بھی بلدیاتی نظام کا حصہ ہیں ،یکم دسمبر سے منتخب نمائندے شہر کی سڑکوں پر کام کرتے نظر آئیں گے ۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں میئر کراچی کا کہناتھاکہ ہم 100 دن کا منصوبہ دینے جارہے ہیں،ہمارے اختیارات محدود اورجذبہ لامحدود ہے۔

انہوں نے عزم کا اظہار کیا کہ کراچی کے لوگوں کی بلاامتیازخدمت کریں گے،ہرڈسٹرکٹ میں ڈسپنسری،اسکول،پلے گراؤنڈ اورپارک بنائیں گے۔

وسیم اختر نے اداروں سے ہاتھ مضبوط کرنے کی اپیل کی اورحکومت سندھ سے ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ، ان کا کہناتھاکہ پورے کراچی کا مسئلہ کچرا اورسڑکیں ہیں۔