- الإعلانات -

ایان علی دین کے بارے میں مولانا طارق جمیل سے رہنمائی چاہتی ہیں.

کراچی : وینا ملک کے بعد معروف ماڈل گرل ایان علی نے بھی ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل سے رابطہ کیا اور اس خواہش کااظہار کیا کہ وہ دین کے بارے میں ان سے رہنمائی چاہتی ہیں مکہ مکرمہ میں مولانا طارق جمیل سے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران ایان علی اشکبار رہیں توقع ہے کہ ایان علی آئندہ ماہ مولانا طارق جمیل سے ملاقات کریں گی ذرئع کے مطابق چند روز قبل ایان علی نے ممتاز عالم دین مولانا طارق جمیل کے قریبی جاننے والے ایک شخص سے خواہش ظاہر کی کہ وہ مولانا صاحب سے بات کرنا چاہتی ہیں اور تین ماہ سے اس مقصد کیلئے دعا کررہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ باعزت اور سکون کی زندگی گزارنا چاہتی ہیں ایان علی کا کہنا ہے کہ انہوںنے جیل میں سورہ توبہ کا ترجمہ پڑھا اور رمضان میں مولانا طارق جمیل کا نجی ٹی وی میں نشر ہونیوالا پروگرام دیکھا جس کے بعد سے دین کے حوالے سے شدید احساس ہوا