- الإعلانات -

سیاسی لیڈر کرپشن کو تحفظ دے رہے ہیں:ڈاکٹر طاہرالقادری

کراچی : پاکستان عوامی تحریکِ کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کراچی میں مسلم لیگ نون،پی ٹی آئی سمیت عوامی تحریک بھی جگہ بنانے میں ناکام ہوگئی ہے، آج بھی تحریک کا خوف اتنا ہے کہ ہم اسلام آباد اور لاہو میں قدم رکھتے ہیں تو لرزہ طاری ہوجاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریکِ منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر قادری نے کراچی کی رحمانیہ مسجد میں کنونشن سے خطاب میں کہا کہ نئی تنظیم سازی کا عمل شروع کیا ہے کارکنان کو ذمہ داریاں تقسیم کی جارہی ہیں ہماری تحریک نظریاتی تحریک ہے، 90 ممالک میں منہاج القرآن اسلامی کام کررہے ہیں ،35 سالوں میں تحریک نے ترقی کی ہے، آج بھی مخالفین پر خوف اتنا ہے کہ ہم لاہور یا اسلام آباد میں قدم رکھتے ہیں تو لرزہ طاری ہوجاتا ہے ،ساسی لیڈر کرپشن کو تحفظ دے رہے ہیں ۔ سسٹم کرپشن کو تحفظ دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں عوامی تحریک سمیت مسلم لیگ ن ، پی ٹی آئی جگہ نہیں بنا سکی۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ہماری پارٹی میں کوئی سرمایہ دار یا جاگیر دار نہیں، ہم کوئی ہنگامہ آرائی نہیں کرتے ، ہم کسی پر تشدد نہیں کرتے،تحریک کے لئے اللہ ہمارا ساتھ دے رہا ہے۔