- الإعلانات -

طیارہ حادثہ ، وزیراعظم کی تمام پہلوئوں سے جامع تحقیقات کی ہدایت

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف (Nawaz Sharif)نے طیارہ حادثے کی تمام پہلوئوں سے جامع تحقیقات کی ہدایت کر دی ، سول ایوی ایشن نے ابتدائی رپورٹ پیش کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس کے دوران سول ایوی ایشن حکام نے حادثے کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی ہے۔

وزیراعظم نے طیارے حادثے کی تمام پہلوئوں سے جامع تحقیقات کی ہدایات کر دی ہیں ۔

وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی کہ طیارے حادثے کی تمام پہلوئوں سے جامع تحقیقات کی جائے ، وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ حادثے میں کوئی غفلت یا کوتاہی کا مرتکب ہوا تو اس کی نشاندہی کی جائے۔