- الإعلانات -

پانامہ کیس ، عمران خان نے کمیشن کے قیام کی تجویز کو مسترد کر دیا

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان(Imran Khan) نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے کمیشن کی تجویز کو مسترد کر دیا، وزیراعظم مستعفی ہوں تو کمیشن قبول کر سکتے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالہ میں قانونی ٹیم کے ساتھ مشاورتی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کی جانب سے کمیشن کی تجویز کی حمایت نہیں کر سکتے۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے استعفے کی صورت میں کمیشن بنانے کی تجویز قبول کرتے ہیں ، چیئرمین تحریک انصاف نے گزشتہ روز سپریم کورٹ کی پانامہ لیکس سماعت پر تحریک انصاف کی جیت قرار دیدی۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ سپریم کورٹ کو روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنی چاہئے ، پانامہ لیکس پر جو بھی فیصلہ آئے گا ، پی ٹی آئی قبول کرے گی۔