- الإعلانات -

پمز ہسپتال نے طیارہ حادثے میں جاں بحق افراد کی حتمی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد:پمز ہسپتال (Pims Hospital)انتظامیہ نے طیارہ حادثہ میں جاں بحق مسافروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔

پمز انتظامیہ کے مطابق تین غیر ملکیوں کے علاوہ دیگر مسافروں کے لواحقین کے نمونے حاصل کر لئے گئے ہیں۔

پمز انتظامیہ نے آخری نمونہ صبح پانچ بجے حسینہ گل نامی خاتون سے لیا ،غیر ملکیوں کے نمونہ جات کے لیے متعلقہ سفارتخانوں سے رابطہ کیا ہے ،تمام نمونہ جات کو ترجیحی بنیادوں ڈی این اے کے لئے لیبارٹریوں کو بھجوایا جا رہا ہے۔

سہولت ڈیسک آخری نمونہ آنے تک قائم رہے گا ، ای ڈی پمز ڈاکٹر الطاف کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے فوری بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی جائیں۔