- الإعلانات -

حویلیاں حاد ثہ،پی آئی اے کے 10 اے ٹی آر طیارے گراونڈ کردیئے گئے

اسلام آباد:حویلیاں میں طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے کے10 اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کردیئے گئے،حادثے کی تحقیقات کے لئے فرانس کی خصوصی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

تفصیلات کے مطابق حویلیاں میں طیارہ حادثے کے بعد پی آئی اے کی انتظامیہ کی جانب سے اہم فیصلہ سامنے آیا ہے،،قومی ایئرلائن نے دس اے ٹی آر طیاروں کو گراؤنڈ کردیا گراؤنڈ کئے جانے والے طیاروں کا شیک ڈاؤن ٹیسٹ کافیصلہ کیا گیا ہے اس اہم فیصلے کے بعد اے ٹی آر کی چھوٹے شہروں کے لئے پروازیں بھی بند کردی گئی ہیں

دوسری جانب طیارے حادثے کی تحقیقات کے لئے فرانس کی خصوصی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے،،ٹیم حادثے کی جگہ کا معائنہ کرے گی،،فرانسیسی ٹیم سے انویسٹی گیشن بورڈ معلومات کا تبادلہ اور معاونت بھی کرے گا

جبکہ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی میتوں کی شناخت کے لئے ورثا کے ڈی این اے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں معاون پائلٹ صالح جنجوعہ کی میت وصول کرنے کے لئے ان کے ورثا پمزاسپتال میں موجود ہیں،،جنیدجمشید مرحوم کی اہلیہ نیہا جنید کی میت بھی ان کے ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ باقیوں کی شناخت کا سلسلہ جاری ہے