- الإعلانات -

کراچی کے امن میں رینجرز کا کردار کلیدی رہا: کور کمانڈر کراچی –

کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل نوید مختار کا کہنا ہے کہ کراچی کے امن میں رینجرز کا کردار کلیدی ہے۔

کراچی: کور کمانڈر کراچی لیفٹینٹ جنرل نوید مختار نے کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کور کمانڈر کا استقبال کیا اور کور کمانڈر کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ کراچی کے امن میں رینجرز کا کردار کلیدی رہا ہے۔ قیام امن پر رینجرز کے تمام افسران، عہدیداران اور سپاہی داد کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ رینجرز کی محنت اور قربانیاں کراچی کے امن آپریشن کی تاریخ کا حصہ ہیں۔