- الإعلانات -

بلاول کی دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ آمد

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہمارا دین اسلام امن اخوت کا درس دیتا ہے،عیدمیلاد النبی کی مبارکباد دینے دعوت اسلامی کے مرکز آیا ہوں۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ پہنچ گئے، فیضان مدینہ کی انتظامیہ نے بلاول بھٹو زرداری اور مراد علی شاہ کا استقبال کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے دعوت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، جبکہ دعوت اسلامی کے رہنماؤں کی جانب سے بلاول کو سبز عمامہ بھی پہنایا گیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں، پورا صوبہ وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کی تعریف کر رہا ہے،لوگ سمجھتے ہیں کہ وزیراعلیٰ کو موقع ملا تو وہ صوبے کے لیے بہت کام کریں گے۔