- الإعلانات -

سی پیک سے اقتصادی ترقی 7فیصد تک بڑھاسکیں گے، سرتاج عزیز

اسلام آبادمیں ایک کانفرنس سے خطاب میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ سرتاج عزیز نےکہا کہ کسی عالمی ادارے سے ایک دو ارب ڈالر قرض لینا ہو تو منظوری میں کئی سال لگ جاتےہیں جبکہ چین نے سی پیک کا 46ارب ڈالر کا منصوبہ دیا۔

انہوں نےکہاتوانائی بحران کے باعث ہر سال پاکستان کی معیشت کو جی ڈی پی کا ایک سے دو فیصد نقصان ہوتا ہے ، سی پیک سے توانائی منصوبوں پر 34ارب خرچ کریں گے ۔