- الإعلانات -

وزیراعلیٰ سندھ کی سربراہی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والے صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی سربراہی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کی، اجلاس میں صوبائی وزیر داخلہ، سیکیٹری داخلہ، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، ڈی جی رینجرز سندھ لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر، آئی جی سندھ اللہ ڈنو خواجہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت عام طور پر گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ مشترکہ طور پر کرتے ہیں تاہم گورنرسندھ جسٹس (ر) سعیدالزمان صدیقی کی علالت کے باعث مراد علی شاہ نے اجلاس کی سربراہی کی۔ کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز نے عہدوں پر ترقی پانے کے باعث آخری مرتبہ اجلاس میں شرکت کی۔ ان تحائف میں اجرک، سندھی ٹوپی اورسندھی میوزک البم بھی شامل

واضح رہے کہ کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لئے وفاقی حکومت کی جانب سے  2013 میں ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا گیا تھا جبکہ اس آپریشن کو سندھ بھر میں پھیلانے اور سندھ حکومت کے زیر اثر رکھنے کے لئے صوبائی اپیکس کمیٹی بنائی گئی تھی جس کا پہلا اجلاس فروری 2015 میں سابق گورنرعشرت العباد اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت ہوا تھا۔