- الإعلانات -

پاکستان اسٹیل کے ملازمین کا نیشنل ہائی وے پر احتجاج

پاکستان اسٹیل کے ملازمین نے کئی ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر نیشنل ہائی وے پر احتجاج کیا اور نیشنل ہائی وے کو بند کردیا۔

احتجاج کے باعث اندرون سندھ اور دیگر علاقوں سے آنے والوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا،بسوں سے مسافروں کو اتاردیا گیا اور انہیں پیدل سفر کرنا پڑا۔

بعد ازاں پولیس نے نیشنل ہائی وے کو کھلوادیا اور ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی، واضح رہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کئی ماہ سے تنخواہیں نہیں دیئے جانے کے باعث شدید پریشانی کا شکار ہیں۔