- الإعلانات -

آرمی چیف نے 13دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق سزائے موت پانے والے دہشت گردوں میں باچا خان یونیورسٹی، پریڈ لین مسجد پر حملہ اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والوں میں لطیف اللہ محسود، عرفات، واحد علی ، عبدالرحمان اور میاں سید رحیم ،نور محمد ،شیر علی ،قاسم شاہ،عثمان اوروقار فیصل شامل ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام دہشت گرد 325معصوم انسانی جانوں کے قتل میں ملوث تھے جبکہ ان کی کارروائی میں 366افراد زخمی بھی ہوئے ۔