- الإعلانات -

سانحہ کوئٹہ رپورٹ، بلاول کا حکومت سے گھر جانے کا مطالبہ

سانحہ کوئٹہ پر سپریم کورٹ کے جسٹس فائز عیسیٰ کمیشن کی رپورٹ پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے گھر جانے کا مطالبہ کردیا۔

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سانحہ کوئٹہ رپورٹ کے بعد حکومت کے پاس ایک دن بھی اقتدار میں رہنے کا جواز نہیں،عدالتی کمیشن حکومت کے خلاف مزید ایک ثبوت کی شکل میں آچکا ہے۔

انہوں نےکہا کہ حکومت کو اب تک ہمارے چار مطالبات پر عملدرآمد کر دینا چاہئے تھا، ناکام لیگ نوٹس لے اور سانحہ کوئٹہ کمیشن رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی کی جائے۔