- الإعلانات -

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی روضہ رسول ﷺ پر حاضری

مدینہ (24 نیوز)آرمی چیف (Army Chief )جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری دی ، نوافل ادا کیے اور ملکی سلامتی کیلئے دعا بھی مانگی۔

جنرل قمر باجوہ نے آرمی چیف کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سب سے پہلے سعودی عرب کا تین روزہ سرکاری دورہ کیا ، نبیﷺ آخرالزماں کے روضہ پر حاضری کے بعد امکانی طور پر جنرل باجوہ عمرہ کی ادائیگی کرنے کے بعد وطن واپس آئیں گے۔

اپنے دورہ سعودی عرب میں انہوں نے خادم الحرمین شریفین سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کے علاوہ سعودی وزیر دفاع ، نائب وزیر دفاع اور دیگر اعلیٰ فوجی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔