- الإعلانات -

رحمان بھولا سے کی جانے والی تفتیش کی رپورٹ جمع

 

سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں پولیس نے ملزم رحمان بھولا سے کی جانے والی تفتیش کی رپورٹ جمع کرادی۔ ذرائع کے مطابق رحمان بھولا نے فیکٹری میں آگ لگانے کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فیکٹری مالکان نے مطالبات ماننے سے انکار کیا تھا، حماد صدیقی کے حکم پر زبیر چریا کے ساتھ مل کر آگ لگائی ۔

تفتیشی رپورٹ عدالت میں داخل کرادی گئی ہے،عبد الرحمان عرف بھولاکے ریمانڈ میں 29دسمبر تک توسیع کردی گئی ہے اورمفرور حماد صدیقی کے ایک بار پھر ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے۔