- الإعلانات -

کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے:کور کمانڈر

کراچی :کور کمانڈر کراچی (Karachi Corp Commander)لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے کہا ہے کہ کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔

کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر کہا کہ کراچی میں امن و امان کی بحالی کے بعد عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائیوں نے متعدد عسکری گرہوں کو کیفر کردار تک پہنچایا اور شہر کو بھتے کی اذیت سے نجات دلائی۔

کورکمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا نے رینجرز ہیڈ کواٹرز کے دورے کے دوران کہا کہ کراچی کا امن رینجرز اور عوام کی قربانیاں کا نتیجہ ہے۔

رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کا کہنا تھا کہ عوام کا رینجرز پر اعتماد رینجرز کی پیشہ وری کارکردگی کا آئینہ دار ہے ، انہوں نے کراچی میں دیرپا اور پائیدار امن قائم رکھنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔