- الإعلانات -

ریگولیٹری اتھارٹیزکا معاملہ؛ چیرمین سینیٹ نے حکومت سے وضاحت طلب کرلی

اسلام آباد: چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارت کے ماتحت کرنے پرحکومت سے وضاحت طلب کرلی۔

چیرمین سینیٹ رضا ربانی نے ریگولیٹری اتھارٹیز کو وزارت کے ماتحت کرنے پرحکومت سے وضاحت طلب کرلی جب کہ وزیرانچارج کابینہ ڈویژن کو کل ایوان بالا کو وجوہات سے آگاہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کو بتایا جائے کہ کن قواعد کے تحت اداروں کو وزارتوں کے ماتحت کیا گیا اور مشترکہ مفادات کونسل کو کیوں بائے پاس کیا گیا۔

واضح رہے كابینہ ڈویژن نے نیپرا، پی ٹی اے، فریكو اینسی ایلوكیشن بورڈ، اوگرا اور پیپرا كے انتظامی كنٹرول کی تبدیلی كا نوٹی فكیشن جاری كیا ہے جس کے مطابق نیپرا كو وزارت پانی و بجلی كے حوالے كردیا گیا اور پی ٹی اے وزارت انفارمیشن ٹیكنالوجی كے ماتحت كام كرے گی۔