- الإعلانات -

کورکمانڈر کراچی اور وزیراعلیٰ کا آپریشن کی حکمت عملی پر غور

ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل شاہدبیگ مرزا اور مراد علی شاہ نے اس ملاقات میں شہر کے امن کو مستحکم کرنے پر بھی بات چیت کی ۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کےامن کیلئےہم نے بہت قربانیاں دیں ہیں،ہم کسی کو امن کو تباہ کرنے نہیں دیں گے۔

سید مراد علی شاہ کا مزید کہناتھاکہ پچھلی ایپکس کمیٹی کی محنت سےٹارگٹڈ آپریشن شروع ہوا،کراچی آپریشن کے اچھے نتائج نکلیں گے،ہم نے تمام اداروں کی کوآرڈی نیشن کو بہترکیا۔