- الإعلانات -

2017 پرانے راز فاش ہونے کا سال ثابت ہوگا:منظور وسان

کراچی :پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان (Manzor wassan)نے کہا ہے کہ ہماری تحریک جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے نہیں ہوگی ، بلاول کے چار مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی تحریک جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کیلئے نہیں ہوگی ، ہم بلاول کے چار مطالبات کی منظوری چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں بادشاہتیں ختم ہو رہی ہیں یہاں پر قائم کی جا رہی ہیں ، چودھری نثار علی خان اسٹیبلشمنٹ کے قریب ہیں شاید انہیں ملک میں سیاسی انتشار پھیلانے کا ٹاسک ملا ہو۔

منظور وسان نے کہا کہ ن لیگ نوے کی دہائی کی سیاست کو دوہرائے گی تو پھر کسی کو کچھ نہیں ملے گا ، تحریک انصاف کو پیپلزپارٹی کی تحریک میں شامل ہونا ہوگا ، سیاسی یتیموں اور بیک ڈور سے اقتدار میں آنے والوں کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ 2017 پرانے راز فاش ہونے کا سال ہوگا ، قائداعظم ، لیاقت علی خان ، ذوالفقارعلی بھٹو ، بے نظیر بھٹو اور دیگر کے ساتھ کیا ہوا وہ سب راز فاش ہونگے ، سیاستدانوں کے بعد اب تو جنرلز نے بھی عدلیہ پر انگلیاں آٹھانا شروع کر دی ہیں۔