- الإعلانات -

والدہ کی شہادت پر انصاف نہیں ملا، عام لوگوں کو کیا ملے گا:بلاول

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ جب مجھے میری ماں کی شہادت پر انصاف نہیں ملا تو عام لوگوں کو کیسے انصاف ملے گا۔

بلاول بھٹو زرداری آرٹس کونسل میں سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی صاحبزادی اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پر تشدد افسوسناک ہے، ذمے داروں کو سزا دلانے کا نظام لانا ضروری ہے، ہم قانون تو تبدیل کرتے رہتے ہیں مگر عمل درآمد ہوتا نظر آنا چاہیے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ خواتین کو قتل کرنے والے غیرت کے نام کے پیچھے چھپتے ہیں جب کہ تشدد کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا۔