- الإعلانات -

پاک سرزمین پارٹی آج عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی

پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔ حیدرآباد شہر اور لطیف آباد میں قومی پرچموں کے علاوہ پارٹی قائدین کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کردیئے گئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کی پاک سرزمین پارٹی اس تاریخی پکا قلعہ میں جلسہ کرنے جارہی ہے جہاں تیس سال تک بانی ایم کیو ایم اور ان کی پارٹی کا تسلط رہا۔

پکا قلعہ میں ایم کیو ایم کے سواکوئی بھی سیاسی جماعت یہاں جلسہ کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتی تھی تاہم پاک سرزمین پارٹی کی جانب سے یہاں جلسہ کرنے کے اعلان کے بعد شہریوں کا کہنا ہے کہ اب شہر میں تبدیلی آئے گی ۔

پی ایس پی کہنا ہے کہ آج کا جلسہ سیاست میں نئی تاریخ رقم کرے گا ۔مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ خود پر انجانی ذمے داری محسوس کررہا ہوں، جلسے کے اثرات آنے والے دنوں میں نظر آئیں گے۔

پاک سرزمین پارٹی کے رہنما انیس قائم خانی کا کہنا ہے کہ 23 دسمبر پکا قلعہ کا جلسہ ماضی کے تمام ریکارڈ توڑے گا ۔