- الإعلانات -

جمہوریت چل رہی ہے ، فرق نہیں پڑتا کہ کرسی پر کون بیٹھا ہے:آصف زرداری

کراچی :پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری(Asif Zardari) کا وطن واپسی پر پرتپاک استقبال ، ان کا کہنا ہے کہ بی بی شہید ، ذوالفقار بھٹو آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردای نے وطن واپسی کے بعد کاروان جمہوریت ٹرک پر خطاب کے دوران کہا کہ جدوجہد کرنے والی قوم ہار نہیں سکتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کی طاقت سے ایک مرتبہ پھر اقتدار میں آئیں گے، اب گوگل استاد سے زیادہ معلومات فراہم کر رہا ہے ، مستقبل کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے ، لاہور میں یادگار استقبال کا ہر لمحہ یاد ہے۔ سی پیک کا نظریہ ایشیا کی ترقی کیلئے دیا۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کمشیری نوجوان بھارتی فوج کے سامنے پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں ، جمہوریت چل رہی ہے ، فرق نہیں پڑتا کہ کرسی پر کون بیٹھا ہے ، اب دنیا کیمروں اور سوشل میڈیا پر آ چکی ہے۔

ہمارا پاکستان محفوظ ہے ، تنگ نظر لوگوں کو سی پیک کا منصوبہ سمجھ نہیں آئے گا ، اب وقت مشرق کا نہیں بلکہ مغرب کا ہے ، ایک دن آئے گا جب ہم پھر حکومت کریں گے۔ سیاسی اداکاروں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم نے گڑھی خدا بخش میں دفن ہونا ہے۔