- الإعلانات -

عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کی لواحقین سے ملاقات کرانے کا حکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق(Imran Farooq Murder) قتل کیس میں گرفتار تینوں ملزمان کے لواحقین کو جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے اہل خانہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ لواحقین اور ملزمان کے درمیان شیشہ کی دیوار ہوتی ہے ، لواحقین فون پر ملزمان سے بات کرتے ہیں آمنے سامنے بیٹھا کر ملاقات کا حکم دیا جائے۔

جس پر جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ یہ ایک ہائی پروفائل کیس ہے ، سیکورٹی خطرات کے پیش نظر ملاقات میں احتیاط کی جاتی ہوگی۔
عدالت نے جیل مینوئل کے مطابق ملاقات کرانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔