- الإعلانات -

انور مجید کے دفاتر پر چھاپوں کی تفصیلات جاری

رینجرز کے اعلامیے کے مطابق ایک کمپنی کے آئی آئی چندریگر روڈ اور ہاکی اسٹیڈیم پر واقع دفاتر پر چھاپہ ماراگیا،انہیں غیر قانونی اسلحےاور شرپسندوں کی مالی معاونت کیے جانے کی مصدقہ اطلاعات تھی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ چھاپے میں 5 افراد گرفتار اور بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد ہوا، گرفتار افراد میں شہزاد شاہد، رجب علی راجپر، اجمل خان، کامران منیر انصاری اور کاشف حسین شاہ ہیں۔

ملزمان سے برآمد کیے گئے اسلحے میں 17 کلاشنکوفیں، 4 پستول،9 بال بم اور 3225 دیگر ایمونیشن شامل ہے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ انور مجید کے دفتر سے کامران منیر انصاری کی گرفتاری انتہائی اہم ہے،انور مجید کی شوگر ملز سمیت تمام مالی معاملات کی نگرانی کامران منیر کرتا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامران منیر انصاری سے انور مجید کی شوگر ملزسے متعلق تفتیش کی جارہی ہے، جبکہ انور مجید کے دفاتر سے رقوم کی منتقلی کی بھی تحقیقات ہورہی ہیں۔