- الإعلانات -

آصف زرداری کی آمد سے مخالفین میں مایوسی چھا گئی:مولا بخش چانڈیو

کراچی :مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو (Mula baksh chandio)نے حکمران جماعت ن لیگ پر طنز کے نشتر برساتے ہوئے اسے عقل کے اندھوں کی جماعت قرار دے دیا ، آصف زرداری کی آمد سے مخالفین کے کیمپوں میں مایوسی چھا گئی۔

مولا بخش چانڈیو کا کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئین کو اصل صورتحال میں بحال کرنا آصف علی زرداری کے دور صدارت کا کارنامہ ہے۔

وزیراعظم نواز شریف خوف زدہ ہو کر وزیر داخلہ چودھری نثار سے بات کرتے ہیں ، ایک جماعت کو سولو فلائٹ کا شوق ہے ، پیپلزپارٹی نے کبھی تنہا سیاست نہیں کی ، سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے مفاہمت جمہوریت کیلئے تھی ، ہماری جمہوریت پسندی سے اسے فائدہ ہوا ، سب اداروں کو دہشتگردی کے خلاف مشترکہ سوچ کا تاثر قائم کرنا چاہئے ، کل کارروائی کے بعد شام کو جیسی وضاحتیں آئیں اس سے تمام حقائق سامنے آگئے۔