- الإعلانات -

لفٹ کی جگہ سے گرکر بچہ جاں بحق، تحقیقاتی کمیٹی قائم

صدر میں واقع رینبو سینٹر کی لفٹ کی جگہ سے گر کر بارہ سالہ بچے کی ہلاکت پر کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا نے نوٹس لے لیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی۔

کراچی کے ڈپٹی مئیر ارشد وہرا نے حادثے کی جگہ کا دورہ کیا ، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے،ذمہ داروں کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے

انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقاتی کمیٹی ایک ہفتے میں تحقیقات مکمل کرے گی ،اس میں سسٹم کو بہتر اور ریگولرائز کرنا بہت بڑا ایشو ہے۔

واضح رہے کہ آج صبح رینبو سینٹر کی آٹھویں منزل پر لفٹ نہیں آئی مگر اس کا دروازہ کھل گیاجس سے گر کر 12 سالہ زین اللہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق بچہ 80 فٹ سے زائد بلندی سے گر ا ہے،جبکہ 3 ماہ پہلے بھی اسی قسم کا حادثہ پیش آچکا ہے۔