- الإعلانات -

محکمہ ریلوے میں اقربا پروری کا خاتمہ ہوگیا، خواجہ سعد رفیق

لاہور: وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ریلوے میں کوئی اقربا پروری نہیں جب کہ ریلوے کی آمدن میں رواں سال مزید اضافہ ہوگا۔

وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے ہوپرویگن کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا محکمہ نظر اندازرہا لیکن اب ریلوے میں کوئی اقربا پروری نہیں، کوئلے کی ترسیل سے سالانہ 6 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، ریلوے کی آمدن میں رواں سال مزید اضافہ ہو گا جب کہ رواں سال ریلوے کی آمدنی کیلیے 40 ارب روپے کا ہدف مقررکیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کریشن ہمارے معاشرے میں کینسر کی طرح ہے، ریلوے میں کئی چیزیں ٹھیک نہیں مگر ٹھیک کرنے کی کوشش کررہے ہیں جب کہ ریلوے کی کارکردگی پہلے سے کہیں بہتر ہے۔ ریلوے پولیس کی تنخواہیں بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں، آئندہ سال کے وسط تک 11 لوکوموٹیوز شامل ہوجائیں گے اور70 ٹن وزن لانے والی بوگی 30 سیکنڈ میں خالی ہوجائے گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیرنے بجلی کی پیداوار کیلیے کوئلے کی تیز ترسیل کیلیے ہوپر ویگن کا افتتاح کیا، ہوپر ویگن 29 بوگیوں پر مشتمل ہوگی جس کی تیاری میں 500 محنت کشوں نے حصہ لیا، ویگن کول پاور پراجیکٹ کے لیے پورے پاکستان میں کوئلہ ترسیل کرے گی۔