- الإعلانات -

وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ملاقات، داخلی سلامتی پر بریفنگ

وزیراعظم نواز شریف کو وزیرداخلہ نے بتایاکہ سرحدی نظام اور داخلی سلامتی کے لیے70ارب روپے کی مدد سے سول آرمڈ فورسز کے ونگز بنائے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے بتایا کہ سول آرمڈ فورسز میں مقامی افراد کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کے مواقع دیے جارہے ہیں،پاک افغان بارڈر پرمؤثر سرحدی نظام کے لیے دوطرفہ کوششیں جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ نے وزیراعظم کو اپنے حالیہ دورہ طور خم اور کراچی کی صورتحال سے آگاہی دی ،اس موقع پر ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

قبل ازیں وزیراعظم نواز شریف سے جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے بھی ملاقات کی ۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں جاری ترقیاتی پروجیکٹس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔