- الإعلانات -

ضرب عضب میں فوج کی قربانیوں پر فخر ہے :آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی:آرمی چیف (Army Chief)جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ضرب عضب میں فوج کی قربانیوں پر فخر ہے ، فوج نے اداروں کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آفیسرز سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج کی قربانیوں پر فخر ہے جس طرح انھوں نے ماضی سے مستقبل تک قربانیاں ادا کی ہیں وہ قابل تحسین ہے۔

جی ایچ کیو آڈیٹورم میں ہونے والے خطاب میں پیشہ ورانہ امور اور سیکیورٹی چیلنجز پر فوکس کیا گیا ، آرمی چیف نے کہا کہ فوج نے اداروں کے استحکام میں بننیادی کردار ادا کیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ قومی سلامتی کے لئے فوج بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی ، ملک کو درپیش سیکیورٹی چلیجز کا پوری طرح ادراک ہے ، ان چلنجز سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔