- الإعلانات -

لاہور وحدت روڈ پر ریسٹورنٹ میں سلنڈر دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

لاہور: وحدت روڈ پر ملٹی نیشنل فوڈ چین میں سلنڈر دھماکے سےزخمی ہونے والوں میں سے مزید دو افراد دم توڑگئے، ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔

Channel24-HD-Blast1

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وحدت روڈ پر ملٹی نیشنل فوڈچین کےکچن میں سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی اور زور دار دھماکے سے بیرونی دیوارپھٹ گئی۔ دیوارکے باہر پڑے چودہ بڑے سلنڈروں میں بھی شدید آگ بھڑک اٹھی جس نےعمارت کے ساتھ ساتھ چائنہ سیل پوائنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا۔آگ لگنے کے باعث چھبیس افراد جھلس گئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔

Channel24-HD-Blast2

چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں جناح ہسپتال کی انتہائی نگداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا جن میں سے ہسپتال ذرائع کے مطابق تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں تئیس سالہ زمان ، تیس سالہ محمد سلیم اور پینتیس سالہ مظفر عباس شامل ہیں۔

Channel24-HD-Blast3

ڈاکٹرز کے مطابق ایک زخمی کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

Channel24-HD-Blast4

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والےتینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔