- الإعلانات -

صدر ممنون سے آئی ایس آئی سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات

اسلام آباد:صدر ممنون حسین President Mamnon))سے آئی ایس آئی کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ایوان صدر میں ملاقات کی ، صدر مملکت نے نئی تعیناتی پر لیفیٹننٹ جنرل نوید مختار کو مبارکباد دی۔

صدر مملکت سے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل کی عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی ملاقات ہے ۔ صدر ممنون کہتے ہیں آئی ایس آئی نے ملکی سلامتی کے حوالے سے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بہترین کام کیا۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی سربراہی میں آئی ایس آئی قومی سلامتی سے متعلق اپنا بہترین کردار ادا کرے گی۔