- الإعلانات -

کراچی:پولیس، رینجرز کی کارروائیوں میں ٹارگٹ کلر سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی :کراچی میں پولیس Karachi Police))اور رینجرز نے مختلف کاررائیوں میں مبینہ ٹارگٹ کلر سمیت 6 ملزم گرفتار کر لئے۔

رینجرز نے ملیر ٹاون لیاقت آباد اور اتحاد ٹاون میں کارروائیاں کر کے 5 ملزم حراست میں لے لئے ، ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ حراست میں لیے گئے ملزمان میں ایک کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

اس کے علاوہ دو منشیات فروش اور دو ڈاکو بھی شامل ہیں ، ملزموں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارود تحویل میں لے لیا گیا۔

ملیر میں سنیپ چیکنگ کے دوران ایک مشتبہ شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ، مبینہ ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کر کے مبینہ ٹارگٹ کلر برکت بخت عالم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلر بخت عالم عرف لنگڑا 5 سے زائد وارداتوں میں ملوث ہے ، ملزم نے دو پولیس اہلکاروں کو بھی قتل کیا، ملزم بخت عالم عرف لنگڑا کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اشتہاری بھی قرار دے رکھا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بخت عالم عرف لنگڑا سے تفتیش جاری ہے جس میں مزید انکشافات متوقع ہیں۔