- الإعلانات -

کراچی پولیس کا اسٹریٹ کرائم کیخلاف آپریشن کا اعلان

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے آئی جی کو حکم ملا، کراچی پولیس چیف نے ایکشن میں آنے کی تیاری کر لی، کراچی پولیس نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف نئے آپریشن کا اعلان کر دیا۔

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کا کہنا ہے کہ رینجرز کے ساتھ مل کر اسٹریٹ کرائم کے خلاف بڑی کارروائیاں کریں گے، اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزمان کا کسی نہ کسی طرح تعلق ڈرگ مافیا سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کرسٹل اور ہیروئن پینے والے افراد اسٹریٹ کرائم میں ملوث ہیں،کراچی سے بڑا جرم ختم ہو گیا، اب اسٹریٹ کرمنلز سے نمٹنے پر فوکس ہے۔

مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ موبائل فون کا سراغ لگانا بڑا مسئلہ بن گیا ہے،ملزمان موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر کرپٹ کر دیتے ہیں،موبائل فون کمپنیوں سے خصوصی سافٹ ویئر کے لیے بات کر رہے ہیں۔