- الإعلانات -

جاوید ہاشمی قابل بھروسہ انسان ہیں،مشاہد اللہ

مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان کاکہنا ہے کہ جاوید ہاشمی قابل بھروسہ انسان ہیں، دیکھنا پڑے گا کہ ماضی میں کون جھوٹ بولتا رہاہے۔

مشاہد اللہ خان نے ’جیونیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگوکرتے ہوئے مزید کہا کہ عمران خان کے ورجن آئی لینڈ میں لگائے گئے پیسے سے متعلق جھوٹ موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت ٹرانزیشن میں ہے، پارلیمانی سسٹم ابھی مضبوط نہیں،میاں صاحب کارگل کی تحقیقات کرنا چاہتے تھے اس لیے حکومت چلی گئی۔

مشاہد اللہ کا کہنا تھا کہ کچھ قربانیاں مقصد حاصل کرنے کے لیے کرنا پڑتی ہیں، میاں صاحب نے کہیں سمجھوتہ کیا تو عوام کے لیے کیا،ایک آدھ وزیرکی قربانی ہوتو سودا کیا مہنگا ہے؟