- الإعلانات -

جموں و کشمیر پاکستان کا لازمی جز ہے، وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے جموں و کشمیر پاکستان کی شہ رگ اور شناخت کا لازمی جز ہے۔کشمیریوں کومسئلہ کشمیر کےحتمی حل کا حصہ ہوناچاہیے۔

اسلام آباد میں کشمیر سےمتعلق سیمینا ر سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھےگا۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیے سیمینار کا بروقت انعقاد کیا گیا، اقوام متحدہ نے 70 سال قبل کشمیریوں سےآزادی دینےکاوعدہ کیا تھا، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہمسایوں کے ساتھ دوستانہ مراسم چاہتے ہیںلیکن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں بہتری ممکن نہیں۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اگر جدوجہد آزادی کو گولیوں سے دبایا جاسکتا تو آدھی دنیا ابھی تک غلام ہوتی، برہان وانی کی شہادت نے نوجوانوں میں نیاجوش اور ولولہ پیداکیا۔