- الإعلانات -

وزیراعظم کا ملکی برآمدات میں بہتری کیلئے 180 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

اسلام آباد:وزیراعظم نواز شریف (PM Nawaz sharif)نے ملکی برآمدات میں بہتری کیلئے 180 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کر دیا ، کہتے ہیں معیشت کہیں زیادہ ملکی خزانے کو واپس کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ملکی برآمدات میں بہتری کے لیے 180 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کہیں زیادہ ملک کو واپس کرے گی ۔

انھوں نے کہا کہ ملک کو نظر لگ گئی تھی اور پچھلی حکومتوں نے بھی مسائل حل کرنے کے بجائے ان میں اضافہ کیا۔ اب اللہ نے کرم کیا ہے اور بجلی کے سینکڑوں کارخانے لگ رہے ہیں۔

نواز شریف نے کہا کہ موٹرویز اور ہائی ویز بن رہی ہیں ، پاکستان ترقی کر رہا ہے اور آگے بڑھ رہا ہے ، عالمی ریٹنگ کے ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کی تعریف کر رہے ہیں ، اللہ نظر بد سے بچائے۔