- الإعلانات -

نواز شریف معاملات بچوں پر، بچےقطری پر ڈال رہے ہیں، عمران

سپریم کورٹ کے باہر گفتگومیں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اسمبلی میں کھڑے ہوکر کہا استثنیٰ نہیں لوں گا،انہوں نے اسمبلی میں کہا دستاویزات ہمارے پاس ہیں جبکہ نواز شریف کے وکیل نے کہا ہمارے پاس کوئی دستاویزات نہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ یہ واضح ہوگیاہے کہ لندن فلیٹس کی اصل مالک مریم ہیں،اگرمریم اصلی مالک ہیں توقطری خط جھوٹا ثابت ہوجاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری ممالک میں وزیراعظم کی اصلی طاقت اخلاقی ہوتی ہے،یوٹرن میں نے نہیں نوازشریف نے لیا ہے،نوازشریف کی مورل اتھارٹی ختم ہوچکی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے وکیل کے دلائل پر آدھی عدالت سورہی تھی ،آج کی سماعت میں شیخ رشید کوخراٹے مارتے سنا۔

میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ میرےلیےکہاجاتاتھا یوٹرن لیتا ہوں،آج نوازشریف نےتاریخ کا سب سےبڑا یوٹرن لیا،اگرآئی سی آئی جے اوربی بی سی نےغلط کہا ہے تونوازشریف ان پرکیس کریں۔