- الإعلانات -

کرپشن کیس:ڈاکٹر عاصم حسین کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جانی چاہئے:وکیل

کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے جے جے وی ایل میں مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ، ڈاکٹر عاصم حسین (Dr Asim Hussain)کے وکیل کا کہنا ہے کے موکل کو طبی بنیادوں پر ضمانت دی جانی چاہئے۔

سندھ ہائیکورٹ میں جے جے وی ایل مبینہ کرپشن کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل انور منصور خان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم کو دل کا عارضہ لاحق ہے۔

ڈاکٹرز نے کمر درد کے علاج کے لئے سرجری کا بھی مشورہ دے رکھا ہے ، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر عاصم کو میڈیکل گراؤنڈ پر ضمانت دی جائے۔

ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکل ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردی کیس میں بھی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کی جا چکی ہے۔

ایڈووکیٹ انور منصور خان کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ، کل ہونے والی سماعت میں نیب کے وکیل دلائل دیں گے۔

جے جے وی ایل کیس میں ڈاکٹر عاصم سمیت دیگر ملزموں پر 17 ارب روپے مبینہ کرپشن کا الزام ہے۔