- الإعلانات -

اتنے مہنگے تحفے تو ایک ریاست دوسری ریاست کو نہ دے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ جتنے مہنگے تحفےایک بیٹے نے اپنے باپ کو دئیے، اتنے مہنگے تحفے تو ایک ریاست دوسری کو بھی نہ دے، پاناما کیس نے حکومت کا بھٹّا بٹھادیا ہے۔

پاناما کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سراج الحق نے کہا کہ حکومتی بیانات اور دستاویزات میں واضح تضاد ہے، جماعت اسلامی سب کا احتساب چاہتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحفے لینے اور تحفے دینے کی ایک نہ ختم ہونے والی کہانی ہے، ایک بیٹا ہے جو اتنے مہنگے مہنگے تحفے دیے جارہا ہے ، اتنے مہنگے تحفے تو ایک ریاست بھی دوسری ریاست کو نہ دے ۔