- الإعلانات -

سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی آج پہلی برسی،حملےمیں 20 افراد شہید ہوئے

اسلام آباد : چارسدہ میں قائم باچا خان یونیورسٹی پر شدت پسندوں کے حملے کو ایک سال بیت گیا  ، زخم آج بھی تازہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی آج پہلی برسی ہے ، 20 جنوری کو دہشت گرد دھند کا فائدہ اٹھا کر یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور 16 طلبہ سمیت 20 افراد کی جان لے لی ، 365 دن گزرنے کے باوجود  بھی زخم مندمل نہیں ہوا ، یونیورسٹی میں شہدا کی یاد گار بنائی گئی ہے جس پر شہدا کے نام کنداں ہیں۔

انتظامیہ کی طرف سے یونیورسٹی کے داخلی راستے پر شہدا کی تصاویر بھی رکھی گئی ہیں ، طلبہ اپنے ساتھیوں کو آج بھی یاد رکھے ہوئے ہیں اور دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے پرعزم ہیں ۔

طالبات کے حوصلے بھی بلند ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ شدت پسند جو مرضی کرلیں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھیں گے ، ان میں ہمت ہے تو بچوں کے بجائے پاک فوج سے لڑیں۔

سانحہ باچا خان یونیورسٹی نے طلبہ کو نیا جذبہ دیا ہے  اور وہ کیسے بھی حالات ہوں، علم کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔

، تعلیم کا سلسلہ ہر حال میں جاری رکھیں گے ، طلبہ کا دہشت گردوں کو پیغام۔