- الإعلانات -

سندھ اسمبلی میں جھگڑا، وفاقی محتسب نوٹس لیں، عاصمہ جہانگیر

ممتاز قانون دان عاصمہ جہانگیر نے سندھ اسمبلی میں امداد پتافی اورنصرت سحر کے درمیان ہونے والے جھگڑے پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی محتسب سے خاتون رکن کو ہراساں کیے جانے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

عاصمہ جہانگیر کا کہنا ہے کہ اسمبلی میں ہمارے نمائندے آئے ہیں یا لفنگے؟انہیں یہ بھی نہیں معلوم کہ خواتین سے کس طرح بات کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تو عجیب شرمناک صورتحال ہے، انہیں سزا ہو، ان کی اسمبلی کی سیٹ جائے تب دیکھوں گی کہ آئندہ کون ایسے بات کرے گا۔