- الإعلانات -

پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج سعودی عرب کے دفاع کو اپنا دفاع سمجھتی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی میں جنرل ہیڈکوارٹرمیں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے سعودی عرب کے سفیرنے ملاقات کی جس میں باہمی امورسمیت  دفاع اورفوجی تربیت میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے  سفیرکو یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج نہ صرف سعودی عرب کے  دفاع  کو اپنا دفاع سمجھتی ہے بلکہ اس کے دفاع کو برابرکی سطح پراہمیت دیتی ہے۔